Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ہالی وڈ اداکارہ شارلوٹ رے انتقال کرگئیں

cr

ہالی وڈ کی لیجنڈ ٹی وی اداکارہ شارلوٹ رے انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر 92 برس تھی۔

تفصیلات کے مطابق ان کا انتقال اتوار کے روز لاس اینجلس میں اپنے گھر پر خاندان کے افراد کی موجودگی میں ہوا۔ اداکارہ کا پورا نام شارلوٹ رے لوبوسکی تھا۔

انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے لئے اپنے خاندانی نام لوبوسکی کو خیر باد کہہ دیا تھا جبکہ ان کا خاندان روس سے امریکا منتقل ہوا تھا۔

ان کو مشہور ٹی وی ڈراموں ‘دی فیکٹ آف لائف’ اور سٹ کام ‘ڈِفرنٹ اسٹورکس’ سے شہرت ملی۔

واضح رہے انہوں نے سنہ 1976 میں اپنے شوہر کو طلاق دے دی تھی جن کے دو بیٹے بھی ہیں۔

Source

Comments are closed.