کومل رضوی کا بھارتی گلوکار سدھارتھ کے ساتھ نیا البم
پاکستانی پوپ گلوکار کومل رضوی نے بھارتی گلوکار سدھارتھ سلاتھیا کے ساتھ ملکر اپنا نیا البم ریلیز کر دیا۔
فن گلوکاری میں اپنا نمایاں مقام رکھنے والی گلوکارہ کومل رضوی نے اپنا نیا میوزک البم چٹہ چولا ریلیز کر دیا ۔ریلیز کی تقریب کومل رضوی کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جہاں گلوکارہ نے لائیو پرفارمنس دے کرحاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
کومل رضوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی میوزک پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ہم سب کو ملکر اسے پروموٹ کرنا ہو گا۔
بھارتی گلوکار سدھارتھ اور کومل رضوی کی نئی البم روڈ ٹرپ پر فلمائی گئی ہے۔
Source
Comments are closed.