سابقہ ملکہ حسن کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا
تھائی لینڈ میں سابقہ ملکہ حسن کو جنسی تعلقات قائم کرنے سے انکار قتل کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے چونبری میں اتوار کی صبح 20 سالہ سابقہ ملکہ حسن پوینہ ناموگریک اور ان کے قریبی دوست 21 سالہ ننتا چائی جاریترام کو فائرنگ کرکے بے دردی سے ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سابقہ ملکہ حسن اپنی سالگرہ کے موقع پر دوست ننتا چائی کے ساتھ منگنی کرنے والی تھیں جبکہ پوینہ کی ماں نے بتایا یہ دونوں اسکول کے زمانے سے ہی دوست تھے۔
پوینہ کی ماں کا مزید کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ تھائی لینڈ کے سیاحتی مرکز میں بار ڈانسر بن گئی تھیں، وہاں انہیں ایک پنیا ایگانگ نامی کاروباری شخص نے پہلے شادی کی پیشکش اور پھر جنسی تعلق پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن پوینہ نے انکار کردیا تھا۔
غیرملکی رپورٹس سے یہ بات واضح ہے کہ پوینہ اسی کاروباری شخص کے بار میں ملازمت کرتی تھی اور یہ شخصجنسی تعلق کے قیام کے لئے پوینہ کے اکاؤنٹ میں 10 لاکھ تھائی بھات بھی جمع کروا چکا تھا، لیکن پوینہ نے انکار کرنے کے ساتھ ساتھ نوکری کو بھی الوداع کہہ دیا تھا۔
Thanks to The Sun
Source
Comments are closed.