سلمان اورمیں دس ہزار لوگوں پر بھاری ہیں، شاہ رخ خان

سلمان اور شاہ رخ خان کےدرمیان گزشتہ کئی برسوں سے چل رہی سرد جنگ کا خاتمہ ایک افطار پارٹی کے دوران ہواتھا فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ اورسلمان خان کی حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں شاہ رخ اپنے اورسلمان خان کے درمیان مضبوط رشتے اور بھائی چارے کے متعلق لوگوں کو بتارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے سلمان خان کے مقبول ترین ٹی وی شو’’دس کا دم‘‘میں انٹری دی ہے تاہم ابھی یہ شو آن ایئر نہیں ہوا لیکن ریکارڈنگ کی ایک ویڈیو شو نشر ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں شاہ رخ خان اورسلمان خان خوشگوار موڈ میں نظرآرہے ہیں اور شاہ رخ خان کہہ رہے ہیں ’’ہم برسوں سے ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور ہم دونوں دو پہ کیا دس ہزار پر بھاری ہیں‘‘۔
KING KHAN @iamsrk and @beingsalmankhan #DusKaDum Set
#Srk #Shahrukh #shahrukhkhan #kingkhan #badshah #mannat #zero #zerothemovie #zerothefilm #anushka #anushkasharma #Katrina #Katrinakaif #bollywood #king #legend #deepika #deepikapadukone #karanjohar #kareenakapoor #salman #salmankhan #RaniMukherjee
واضح رہے کہ سلمان اور شاہ رخ خان کےدرمیان گزشتہ کئی برسوں سے سرد جنگ چل رہی تھی یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے سے بات کرتے تھے اور نہ ہی ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے روادار تھے، تاہم اس سرد جنگ کا خاتمہ ایک افطار پارٹی کے دوران ہواتھا جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگاکر بھائی چارے کا ثبوت دیاتھا۔
بعد ازاں گزشتہ برس سلمان خان کی فلم’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں شاہ رخ خان مختصر کردار میں نظر آئے تھے اور اب سلمان خان نے شاہ رخ خان کی فلم’’زیرو‘‘میں مختصر کردار اداکیاہے۔
Comments are closed.