Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سہانا خان نے بالآخر شوبز میں انٹری مار دی

suhana

بولی وڈ کے بادشاہ  شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے بالآخر ووگ انڈیا میگزین کے سرورق کی زینت بن کر شوبز میں انٹری مار دی۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ خان کی بیٹی سہانا خان ووگ انڈیا میگزین کے اگست شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں، ووگ میگزین کے اگست شمارے کی لانچنگ شاہ رخ خان نے ایک تقریب کے دوران کی۔

بولی وڈ کے بادشاہ نے تقریب کے دوران میگزین کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے بنائی گئی تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے سہانا خان کے نام اپنے پیغام بھی لکھ ڈالا۔

ان کا کہنا تھا کہ سہانا کو دوبارہ اپنے ہاتھوں میں اٹھا رہا ہوں جس پر میں ووگ میگزین کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے بغیر ہماری محبت ادھوری ہے۔

Source

Comments are closed.