پریانکا چوپڑا نے کیا اچانک بڑا فیصلہ

فائل فوٹو
بولی وڈ کی دیسی گرل پریانکاچوپڑا نے سلمان خان کی فلم بھارت کواچانک چھوڑ کر مداحوں کو ششد کردیا۔
فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر نے اس بات کی تصدیق اپنی ایک ٹوئٹ میں کی۔
ان کا کہنا تھا جی ہاں پریانکا اب فلم بھارت کا حصہ نہیں ہیں۔ انہوں نے اپنے فیصلے کے متعلق بالکل عین وقت پر بتایا اور ہم ان کیلئے خوش ہیں۔ٹیم بھارت پریانکا چوپڑا کیلئےنیک خواہشات رکھتی ہیں ہے۔
ہدایتکار کی جانب سے کی جانے والے ٹوئٹ سے یہ افواہیں مزید گرم ہوگئی ہیں کہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی گلوکار نک جونس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان سب افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہےبلکہ اصل مسئلہ معاوضے کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلم کیلئے 13سے 14کروڑ روپے کا تقاضہ کیا تھا جبکہ انہیں 6.5کروڑ روپے دیےجا رہےتھے جس سے وہ خوش نہیں تھیں۔
پریانکا کی جگہ فلم میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ فلم میں ڈیشا پٹنی، سنیل گروور، نورا فتحی اور تبو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
فلم بھارت آئندہ برس عید پر ریلیزکی جائے گی۔
Zee News بشکریہ
Source
Comments are closed.