Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

اس بار دلہنیا کون ہوگی؟

11

ہریتک روشن اور سوزین خان کا شمار بولی وڈ کے کامیاب جوڑوں میں ہوتا تھا یہی وجہ تھی کہ سنہ 2014 میں جب دونوں کی طلاق کی خبر منظر عام پر آئی تو سب حیران رہ گئے تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ خبر گردش کررہی ہے کہ ہریتک اور سوزین اب ایک بار پھر شادی کرلیں گے تاہم اس حوالے سے اب تک  کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

بولی وڈ کے سب سے ہینڈسم اداکار ہریتک روشن اور سوزین خان سنہ 2000 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، 14 ساکی طویل رفاقت کے بعد دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوئی جس کی اصل وجوہات اب ےک منظرعام پر نہیں آسکیں۔

دونوں علیحدگی کے باوجود بھی اپنے بچوں کے لئے کبھی علیحدہ نہیں ہوئے، ان کا ایک ساتھ آنا جانا، کھانا پینا، سالگرہ منانا عام بات تھی اور وہ ہمیشہ اپنے بچوں کے ساتھ ہی نظر آئے۔

غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دونوں کے درمیان ایک بار پھر شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ وقت گزاررہے ہیں تاکہ دوبارہ ساتھ رہ سکیں اورجب بھی انہیں بہتر لگے تو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

سوزین خان نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق سے متعلق کہا تھا کہ طلاق کے باوجود ہم اب بھی اچھے دوست ہیں، ہم ایک ساتھ نہیں رہتے تاہم پھر بھی ہمارے درمیان رابطے ہیں اور ہم ایک دوسرے کی عزت بھی کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم خاص طور پر اپنے اختلافات بچوں کے سامنے کبھی نہیں لاتے تاکہ ہمارے بچوں میں عدم تحفظ کا احساس نہ پیدا ہو۔

اس تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سوزین خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ٹویٹ بھی کیا اور بظاہر ایسا لگتا ہے جیسے ہریتک اور سوزین کی دوبارہ شادی کی تمام چہ مگوئیاں اور افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

Comments are closed.