Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ٹائیگر شروف سے بے انتہا مشابہت رکھنے والا شخص منظر عام پر

tt

کہتے ہیں اس دنیا میں ایک ہی شکل کے سات انسان ہوتے ہیں اب اس بات میں کس حد تک صداقت ہے یہ تو رب ہی جانے لیکن کبھی کبھی ہمارے سامنے ایسے ہم شکل آجاتے ہیں جنہیں دیکھ کر واقعی پہچاننا تک مشکل ہوجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ سپر اسٹار ٹائیگر شروف کے ایسے ہم شکل سے ملانے جارہے ہیں جس کی بے انتہاء مشابہت نے اسے سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔

اس شخص کا نام ڈیوڈ سہارا ہے جس کا کہنا ہے میری ٹائیگر شروف سے بے انتہاء مشابہت کی وجہ سے اکثر لوگ دھوکا کھا جاتے ہیں اور ٹائیگر شروف ہی سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ آسام کا رہائشی ہے۔

اس شخص کا مزید کہنا ہے کہ مجھے جب لوگ ٹائیگر شروف کہتے ہیں تو مجھے برا لگتا ہے۔ اس کی خواہش کے کہ وہ اپنے نام سے پہچانا جائے۔ ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ جب لوگ میری تصاویر کو پسند کرتے ہیں تو مجھے اچھا لگتا ہے۔

Image result for david saharia

Image result for david sahariaImage result for david sahariaImage result for david saharia

Comments are closed.