Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کیا اداکار نشے کی حالت میں تھے؟

11

بھارتی اداکار آئے روز کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔ ہفتے کے روز بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ شکلا کو اوشی وارا پولیس نے لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرنے پر گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے مشہور ٹی وی ڈرامے ‘دل سے دل تک’ میں کام کرنے والے 37 سالہ معروف اداکار شام کے تقریباً 6 بجے اپنی رہائش گاہ کی جانب جارہے تھے کہ شری جی ریسٹورنٹ کے قریب لاپرواہی کے سبب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق اداکار کی گاڑی اچانگ اختیار کھونے کے باعث مزید دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ سدھارتھ شکلا حادثے میں محفوظ رہے تاہم دیگر تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتل منتقل کیا گیا۔

پولیس کے سینیئر انسپیکٹر کا کہنا ہے کہ اداکار کی گاڑی دیگر گاڑیوں سے ٹکراتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، تاہم اداکار نشے کی حالت میں نہیں تھے۔

Comments are closed.