سنجے دت اب گینگسٹر کے روپ میں نظر آئینگے
بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کھل نائیک کے بعد اب گینگسٹر بن گئے ہیں۔
بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت اپنی آنے والے نئی فلم صاحب، بیوی اور گینگسٹر تھری میں ایکشن میں نظر آئیں گے جس کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا ہے۔
تگمنشو دھولیاکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم صاحب، بیوی اور گینگسٹر تھری میں سنجے دت مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جمی شیرگل، ماہی گل ، چترنگدا سنگھ و دیگر شامل ہیں جبکہ فلم اگلے ماہ 27جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
واضح رہے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو بھی گذشتہ دن یعنی 29جون کو ریلیز ہو چکی ہے جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا ہوا ہے۔