Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

عشق اور مشک کی خوشبو چھپانے کی کوشش

کسی زمانے میں کہا جاتا تھا کہ عشق اور مشک چھپائے نہیں چھپتے ایسا ہی کچھ آج کے اس جدید ترین دور میں ہے کہ کچھ بھی چھپائے رکھنا بہت مشکل ہے۔

بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون اور اداکار رنبیر سنگھ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں لیکن آج تک کھل کر انھوں نے اپنے اس رشتے کو قبول نہیں کیا یہ اور بات ہے کہ ہر جگہ کھلے عام ہاتھ تھامے نظر آنے والی ان کی تصاویر کچھ اور کہانی بیان کرتی ہے۔

اب خبر ہے کہ دونوں کی منگنی ہو چکی ہے اور نومبر میں شادی ہونے والی ہے۔ ایسے میں جب دیپکا سے اس بارے میں سوال پوچھے گئے تو انھوں نے ایک بار پھر بجائے صاف بات کرنے کے بات کو الجھا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو پروفیشنل زندگی سے دور رکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن افواہوں اور قیاس آرائیوں کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتیں۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کا آپسی رشتہ بہت مضبوط اور خوبصورت ہے اور وہی ان کے رول ماڈل ہیں۔

سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما کی پہلی فلم ‘لو راتری’ کی شوٹنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انھیں یہ فلم سلمان خان کے ساتھ رشتے داری کے سبب ملی ہے۔

لیکن آیوش کا کہنا ہے کہ انھیں اس فلم سے پہلے سخت محنت کرنی پڑی اور ‘بجرنگی بھائی جان’ کے علاوہ کئی فلموں میں پردے کے پیچھے کام کرنے اور تربیت کے بعد ہی انھوں نے خود کو پردے کے سامنے لانے کی ہمت کی۔

سلمان خان کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرانے دوست سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں اور سنجے کے ساتھ ان کی فلم کا نام ہو گا ‘انشا للہ۔’

سنجے لیلا بھنسالی کافی عرصے سے سلمان کے ساتھ فلم کرنے کی کوششوں میں تھے اور کیوں نہ ہوں جس کی فلاپ فلم بھی تین سو کروڑ کا بزنس کرتی ہو اس کے ساتھ کون کام نہیں کرنا چاہے گا؟

اب ‘ریس تھری’ کو ہی لے لیجیے۔ نہ نہ کر کے بھی فلم نے ورلڈ وائیڈ تین سو کروڑ کی کمائی کر لی۔ ایسا ہی سلمان کی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ کے ساتھ بھی ہوا۔ ‘ریس تھری’ کا جو ہوا سو ہوا اب سلمان دھوم سیریز کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

اب سنجے لیلا بھنسالی کی ‘انشاللہ’ بنے یا نہیں ہاں سلمان کے لیے تو یہی کہا جا سکتا ہے کہ بھائی ماشااللہ!

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.