سنجو نے باہو بلی کا ریکارڈ توڑ دیا، صرف تین روز میں 120 کروڑ
راجکمار ہیرانی کی فلم سنجو نے صرف تین ہی دن میں انڈین باکس آفس پر ایک سو بیس کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کر کے باہو بلی کا ریکار توڑ دیا ہے۔
رنبیر کپور کی فلم سنجو 2018 میں ایک ویک اینڈ پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس فلم نے دپیکا پادوکون کی پدماوت اور سلمان خان کی ریس تھری کے ساتھ ساتھ باہو بلی کا ریکار توڑ ڈالا ہے۔ ممتاز فلم تجزیہ کا رترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘پبلک نےسنجو کو جادو کی جھپپی دی ہے’۔
فلم باہو بلی ٹو نے تیسرے دن ساڑھے چھیالیس کروڑ کا کاروبار کیا تھا جبکہ سنجو نے 46 کروڑ 71 لاکھ کا کاروبار کیا ہے۔
راجکمار ہیرانی نے ایک سال پہلے سنجو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے وہ حقائق جو سب پر عیاں تھے ان کی ان کے ساتھ ساتھ انکی شخصیت کے وہ رنگ بھی دکھائے گئے جو شاید ہی کوئی سٹار اپنے پرستاروں کے سامنے پیش کرنے کی ہمت کر سکے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایماندار پائیو پِک ہے جسے پیچنے کے لیے نہ تو کسی مصالحے کا استعمال کیا گیا اور نہ ہی اسے سنسنی خیز بنانے کی کوشش کی گئی۔ سنجے کی زندگی کے اتارچڑھاؤ اور انکے والد سنیل دت کے ساتھ ان کے رشتے اور اس کے بدلتے زاویے کو انتہائی سادگی اور ایمانداری سے پیش کیا گیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ فلم لوگوں پر سیدھا اثر کر رہی ہے۔
فلم میں دیا مرزا سنجے دت کی بیگم مانیتا کے کردار میں تھیں جبکہ پریش راول سنیل دت اور منیشا کوئرالہ نرگس دت کے کردار میں تھیں۔