Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’سنجو ‘ کی نمائش پرسنجے دت کی اہلیہ کا جذباتی پیغام

بالی وڈ اداکارسنجے دت کی حقیقی زندگی پر مبنی فلم سنجو کی آج ہونے والے نمائش کے موقع پر سنجے دت کی اہلیہ مانیاتا نے جذباتی پوسٹ کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے شوہر کے لئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے شعر لکھا :

مانیاتا نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت نے دوران قید ان کو کبھی ہار نہ ماننے کی ہدایت کی تھی۔

مانیاتا نے اپنی پوسٹ کے ساتھ سنجے اور بچوں کی تصویر بھی شیئر کی۔

2016 میں بالی وڈ اداکار کے معروف اداکار سنجے دت کو پونے کی جیل سے 4 سال کی سزا کاٹ کر رہا کیا گیا ۔ ان کو ممنوعہ اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ برس کی قید سزا سنائی گئی تھی لیکن اچھے چلن پر وہ تقریباً چار برس بعد ہی رہائی پانے میں کامیاب ہوئے ۔سنجے دت کو یہ ممنوعہ اسلحہ سن 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں ملوث جرائم پیشہ گروہ نے فراہم کیا تھا۔

انہوں نے جیل سے رہائی پانے کے بعد سب سے پہلے زمین کو بوسہ دیا اور پھر جیل کو الوداعی سلام کیا تھا۔جیل میں سنجے دت اپنے والدین کو یاد کرنے کے علاوہ اپنی بیوی کی حوصلہ افزائی کرنے میں بھی مصروف رہتے۔ وہ جب بھی ان سے ملنے جیل آتیں تو ان کا حوصلہ بڑھاتے اور کہتے’ میں جیل کے اندر جی رہا ہوں تم باہر جیو۔‘

فلم سنجو کے ٹریلر سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سنجے دت نےاپنی ذاتی زندگی کے تلخ تجربات عوام سے شیئر کرنے میں بلکل ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.