’سنجو‘ کی ریلیز پر رشی کپور نے25 سال پرانی تصویر نکال لی
اپنے بے باک جملوں سے پہچانے جانے والے بالی وڈ اداکار رشی کپور نے سجے دت کی بائیو بک ’سنجو‘ کی ریلیز پر25 سال پرانی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر ڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور اپنے بیٹے رنبیر کپور کی ’فلم سنجو ‘میں شاندار اداکاری دیکھ کر اس کی پروموشن میں مصروف ہو گئے۔
انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پرایکپرانی تصویر شیئر کی ہے جس میں سنجے دت کے ساتھی اداکار اکشے کمار، سیف علی خان اور سلمان خان سنجو نام کا پوسٹر اپنی ٹی شرٹس پر چسپاں کر کےکھڑے ہیں۔
یہ تصویر اس وقت کی ہے جب سنجے دت کو (ٹاڈا) قانون کے تحت اپریل 1993ء میں ایک اے کے 56 رائفل اور ایک 9ایم ایم پستول کےغیر قانونی قبضے اور دہشت گردوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سنجے دت کے ساتھی اداکار اکشے کمار، سیف علی خان اور سلمان خان ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جیل کے باہر کھڑے ہو گئےاور انہوں نے اپنی ٹی شرٹس پر ’سنجو ، ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے پوسٹر چسپاں کئے ہوئے تھے۔سنجے دت کو ساتھی اداکار پیار سے سنجو کہتے ہیں۔
آج جب ان کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو ریلیز ہوئی تو رشی کپور کو یہ تصویر یاد آگئی اور انہوں نے تصویر تو شیئر کی ساتھ میں لکھا ’ یہ لوگ کب سے سنجو کی پروموشن میں لگے ہیں‘۔