Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پرینکا آج کل کس کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں؟

پرینکا چوپڑا انڈیا کی وہ اداکارہ ہیں جن کا ڈنکا بالی وڈ سے لے کر ہالی وڈ تک بج رہا ہے۔ لیکن آج کل وہ کسی اور وجہ سے خبروں میں ہیں۔

یہ وجہ ہے ان کی چند تصاویر جن میں وہ ایک شخص کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ اس شخص کا نام ہے نک جونس۔

حال ہی میں پرینکا نے انسٹا گرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں دو لوگ سمندر کی طرف منہ کر کے کھڑے ہیں۔ یہ انڈیا کے ساحلی تفریحی مقام گوا کی تصویر ہے۔ ساتھ میں پرینکا نے لکھا، ‘میرے پسندیدہ مرد۔’

ان دو مردوں میں سے ایک تو پرینکا کے بھائی سدھارتھ چوپڑا ہیں اور دوسرے جونس۔

چند دن پہلے جونس نے بھی انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں پرینکا ناچتی کھلکھلاتی ان کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ نیچے لکھا ہے، ‘وہ۔’

یہی نہیں بلکہ جب مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی کی تقریب ہوئی تو اس میں بھی پرینکا جونس کے ہمراہ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے شریک ہوئی تھیں۔

ویڈیو میں پرینکا جونس کو سبھی مہمانوں سے ملواتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ان ویڈیوز اور تصاویر کے سامنے آنے سے میڈیا اور سوشل میڈیا میں قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ ان دونوں کے بیچ ‘لو افیئر’ چل رہا ہے اور ان کی منگنی ہو گئی ہے۔

دونوں نے کسی نے اس کی تردید کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

نک جونس گذشتہ ہفتے ممبئی میں تھے۔ میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ اس دوران ان کی پرینکا کی والدہ سے ملاقات ہوئی تھی۔

کون ہیں نک جونس؟

نکولس جیری جونس گلوکار، پروڈیوسر اور مصنف ہیں اور ان کا تعلق امریکہ سے ہے۔ ان کی پہلی البم اس وقت آئی تھی جب ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ انھوں نے ہالی وڈ کی کچھ فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔

وہ پرینکا سے دس برس چھوٹے ہیں۔

جونس کو ذیابیطس کی بیماری لاحق ہے۔ انھوں نے ایک فاؤنڈیشن بنا رکھی ہے جو اس بیماری پر تحقیق میں مدد دے رہی ہے۔

Source
Leave A Reply

Your email address will not be published.