Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنگین غلطیاں کرکے اپنے کیریئر کا خاتمہ کرنے والے بولی وڈ اداکار

کہتے ہیں غلطیاں انسان کو لے ڈوبتی ہیں، اگر انسان ایک آدھ مرتبہ غلطی کرکے سنبھل جائے تو قسمت اسے دوسرا موقع دے دیتی ہے مگر غلطیوں سے سبق نہ سیکھتے ہوئے اگر انہیں بار بار دوہرایا جائے تو اس کا خمیازہ بالآخر بھگتنا ہی پڑتا ہے۔

اب آپ ان بولی وڈ اسٹارز کی ہی مثال لے لیں جنہوں نے غلطیاں بار بار دوہرا کر اپنے ہی پیر پر کلہاڑی مار لی اور اپنے کیریئر کا اختتام کر بیٹھے۔ ذیل میں ان اداکاروں کی فہرست ملاحظہ کریں۔

ممتا کلکرنی

بولی وڈ میں کئی کامیاب فلموں کے ذریعے نام کمانے والی خوبرو اداکارہ ممتا کلکرنی بھی سنگین غلطیاں کرکے اپنے کیسیئر کا خاتمہ کر بیٹھی ہیں۔ نوے کی دہائی میں ممتا کے مافیا کے ساتھ تعلقات منظر عام پر آئے۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے نے کی دہائی میں رولز کے حصول کے لئے انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا رجن کا سہارا لیا، ان کی شادی ڈرگ مافیا سے تعلق رکھنے والے وِکرم گوسوامی سے ہوئی۔ دونوں کی اسی سلسلے میں گرفتار بھی کیا جاچکا ہے۔

وویک اوبرائے

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں ایک دور میں سلمان خان اور ایشوریا رائے ایک دوسرے کے خاصے قریب تھے۔ تاہم دونوں کا تعلق چند وجوہات کی بناء پر تقویت نہ پاسکا اور علیحدگی ہوگئی۔ بعد ازاں جب ایشوریا اور وویک فلم ‘کیوں ہوگیا نا’ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

تاہم جیسے ہی سلمان خان کو اس بارے میں علم ہوا تو وویک اوبرائے کے مطابق سلمان نے انہیں 42 مرتبہ کال کی اور نشے کی حالت میں خوب برا بھلا کہا اور گالیاں دیں۔ جس کے بعد وویک نے ایک پریس کانفرنس بلائی اور تمام واقعے کو میڈیا کے سامنے بیان کرنے اور سلمان خان پر ہراسگی کا الزام لگانے کی غلطی کردی۔

اس تمام واقعے نے سلمان خان کے کیریئر پر تو کوئی اثر نہ ڈالا مگر وویک کا کیریئر پستی کی جانب گامزن کردیا۔ بعد ازاں انہوں نے سلمان خان سے معافی بھی مانگی مگر سلمان نے انہیں معاف نہیں کیا۔

مونیکا بیدی

مِڈ نائنٹیز میں مونیکا بیدی کو کچھ فلموں میں دیکھا گیا۔ انہیں لِسبون پولیس کی جانب سے مبینہ بوائے فرینڈ کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔ ستمبر 2002 میں انہیں اور انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کو گرفتار کرکے پرتگال میں جیل بھی ہوچکی ہے۔ ان سنگین غلطیوں نے ان کا کیریئر بھی تباہ و برباد کردیا۔

شائینی اہوجہ

شائینی اہوجہ کو ایک بہترین سپراسٹار کے روپ میں دیکھا جانے لگا تھا تاہم 2009 میں وہ اپنی ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کرنے کے مرتکب ٹھہرائے گئے۔ مارچ 2011 میں انہیں سات سال قید کی سزا سنائی گئی جس پر انہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کردی جس کے بعد سے کیس میں اب تک کوئی پیشرفت نہ ہوسکی مگر ان کا کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

منداکنی

اسّی کی دہائی میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ منداکنی کے تعلقات بھی انڈر ورلڈ سے ثابت ہوئے۔ 1994 میں داؤد ابراہیم سے ان کے تعلقات کی قلعی کھلی۔ بعد میں یہ بات بھی منظر عام پر آئی کہ وہ داؤد ابراہیم کی بیوی ہیں، اس تمام صورتحال کے بعد وہ آج تک اسکرین پر واپس نہ آسکیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.