Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ذرا سنبھل کے ۔۔بالی وڈ کی معروف شخصیات توازن کھو بیٹھیں

فلموں اور ڈراموں میں حیرت انگیز ایکشن دکھانے اور لوگوں کو ہنسانے، رلانے اور یہاں تک کے نیچا دکھانے والے فنکار حقیقی زندگی میں کبھی کبھی خود بھی ایسی صورتحال سے دو چار ہو جاتے ہیں کہ اپنے مداحوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑتا ہے ۔

حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی وڈ اداکار توازن کھو کر میڈیا اور مداحوں کے سامنے لڑکھڑاتے اورمنہ کے بل گِرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

جی ہاں گزشتہ دنوں کاجول کے مال میں گِرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دبنگ سلمان خان ، ڈولی بندرا، اداکارہ پونم ڈِھلن،فلم دل والے کی پروموشن کے دوران اسٹیج پر گرتی کاجول جنہیں ورون دھون نے بمشکل سنبھالا اورکشمیرہ شاہ سمیت دیگر کئی فنکار کیمرے کے سامنے توازن کھوتے اور گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کوئی ہنستا دکھائی دےر ہا ہے تو کوئی شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہاہ ے تاہم کچھ لوگ سہارے دینے آگے بڑھے تودبے ہونٹ مسکراتے بھی نظر آئے۔تو جناب اداکار بھی عام انسان ہی ہوتے ہیں انہیں بڑے پردے پر ایکشن کرتے دیکھ کر زیادہ حیران نہ ہو ں یہ کیمرے کا کمال ہوتا ہے اداکار کا نہیں۔۔ ۔!!!

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.