Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

امیتابھ نے بنارس کا پان کھانے کی حقیقت بتا دی

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے چالیس سال بعد فلم ڈان میں بنارس کا پان کھانے کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔

جی ہاں، بھارتی میڈیا رپورتس کے مطابق سوشل میڈیا پر اکثر منفرد پوسٹ کرنے والے بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹ میں مشہور گانے کھئی کے پان بنارس والا کے حوالے سے اہم انکشاف کرڈالا۔

امیتابھ بچن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ 1978میں بننے والی فلم ڈان مکمل ہونے تک کھئی کے پان بنارس والا گانا فلم میں تھا ہی نہیں۔

کشور کمار کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا یہ گانا فلم کی تکمیل ہونے کے بعد شامل کیا گیا۔

واضح رہے بعد میں امیتابھ بچن پر فلمایا گیا یہ گانا2006میں بننے والے فلم ‘ڈان کے ری میک میں شاہ رُخ خان پر بھی فلمایا گیا تھا۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.