Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دبنگ خان اور سنجے بھنسالی11 سال بعد پھر ایک ساتھ

بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور دبنگ ہیرو سلمان خان ایک بار بڑے پردے پرجلوہ گرہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اپنی فلموں میں جاندارکہانی ڈالنے والے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی اور بالی ووڈ کے دبنگ خان 11 سال بعد ایک بار بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بھنسالی کا اداکارسلمان خان کے ساتھ کرنے والا یہ پراجیکٹ ان کی دیگرفلموں کی طرح بہت بڑا ہے، انہیں لگتا ہے کہ سلمان خان سے بہتروہ کردارکوئی ادا نہیں کرسکتا۔

رپورٹس میں فلم کی کہانی سے متعلق اورسلمان خان کے کردارکے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے تاہم اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے کہ دونوں ہی ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور’سانوریا‘ کے بعد ایک اور پراجیکٹ میں نظر آنے والے ہیں۔

دوسری جانب باکس آفس کے لحاظ سے یہ سال بھنسالی کے لیے بہترین ثابت ہورہا ہے کیونکہ ان کی آخری ریلیزہونے والی فلم ’پدماوتی‘ نے کھڑکی توڑ بزنس دیا ہے۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.