Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم ‘ریس تھری’ کی کمزور کہانی سلّو میاں کو لے ڈوبی

بولی وڈ کے دبنگ خان اپنی ایکشن فلم ‘ریس تھری’ کی کمزور کہانی کے باعث مداحوں کو متاثر نہ کرسکے جس کے بعد ان کے مداحوں نے ٹویٹر پر ان کی فلم ‘دبنگ تھری’ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کردی۔

اطلاعات کے مطابق مداحوں نے ٹویٹر پر ‘وی ڈانٹ وانٹ دبنگ تھری’ کا ہیش ٹیگ چلا کر سلمان خان کے لئے بڑی مصیبت کھڑی کردی ہے۔ ‘ریس تھری’ باکس آفس پر تو اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی مگر فلم بینوں کی تنقید سلمان خان کے لئے دردِ سر بن گئی۔

بولی وڈ حلقوں میں یہ بات مشہور ہے کہ سلمان خان جس فلم میں اپنی جھلک بھی دکھا دیں تو وہ باکس آفس پر راج کرتی ہے یہی وجہ سے مداحوں کی توقعات بھی ان سے روز بروز بڑھتی ہی جارہی ہیں۔

رواں ماہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے فلم ریس تھری نے باکس آفس پر تقریباً 160 کروڑ روپے کا بزنس کیا مگر فلم کی کہانی، کرداروں اور گرافکس میں نا تجربہ کاری مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھائی۔

سلمان خان کی مشکلات صرف ہیش ٹیگ تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ ان کے مداح اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ آنند ایل رائے اور سونو نگھم جیسے گلوکار آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں مگر آپ نے ہدایتکاری کے لئے ریمو ڈیسوزا اور ارباز خان جبکہ گلوکاری کے لئے لولیا کا انتخاب کیا۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کی کہ لولیا، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم کو سامعین کی جانب سے مسترد کی جاچکا ہے اسی لئے اگر سلمان انہیں 100 بار بھی موقع دیں تب بھی سامنعین انہیں قبول نہیں کریں گے۔ ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ اس طرح سلمان خود اپنا کیریئر تباہ کررہے ہیں۔

ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تیسرے درجے کے بے روزگار ریمو ڈیسوزا، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم جیسے لوگوں کو موقع نہ دیا جائے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.