Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم ‘نصیب’ کے اداکار راہول روئے اب کس حال میں ہیں؟

نائنٹیز کے مشہور و معروف اداکار راہول روئے نے بولی وڈ کی متعدد فلموں میں کام کیا۔ ابتداء میں تو ان کے ستارے گردش میں رہے مگر بعد میں وہ اپنی کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے اور فلاپ ثابت ہونے کے بعد انڈسٹری سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

انہیں آخری مرتبہ بھارت کے سب سے متنازعہ ریالٹی شو ‘بگ باس’ میں دیکھا گیا تھا جہاں انہوں نے ‘بگ باس سیزن ون’ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

راہول روئے کی قابل ذکر فلموں میں ‘عاشقی’، ‘نصیب’، ‘پہلا نشہ’ اور ‘مجھدھار’ شامل ہیں۔ آج ہم آپ کو راہول روئے کی چند موجودہ تصاویر دکھانے جارہے ہیں۔ ماضی کے یہ خوبصورت ہیرو عمر ڈھلنے کے ساتھ ساتھ خاصے تبدیل ہوگئے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.