Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر دیکھ کر دپیکا حیران

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بچپن کی ایک تصویر نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو حیران کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت سی نامور شخصیات اکثر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں ان میں سے ایک نام فلم انڈسٹری کے چلبلے اداکار رنویر سنگھ کا بھی ہے جو مختلف اقسام، انداز اور رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کیے جانے اور غیر معمولی ہیئر اسٹائل کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر دپیکا پڈوکون حیران رہ گئیں جس میں وہ کہیں سے بھی رنویر نہیں لگ رہے لیکن بالوں کے اسٹائل کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی فیشن اور اسٹائلنگ کا کتنا شوق رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تصویر 1985ء کی ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اُن کا یہ شوق فلمی دنیا میں انٹری کے بعد سے نہیں بلکہ بچپن سے ہے۔

رنویر سنگھ کے بچپن کی تصویر پر دپیکا نے حیرانی کا اظہار بھی کیا اور ردعمل میں تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ’نہیں‘ کہا۔

رنویر سنگھ ان دنوں زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گلی بوائے‘ اور معروف ہدایت کار روہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.