Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوشکا شرما کو صفائی کا سبق پڑھانا مہنگا پڑگیا

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کو سر عام کچرا پھینکنے والے نوجوان کو صفائی کا سبق پڑھانا مہنگا پڑگیا، ناراض نوجوان نے انوشکا اور کوہلی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

گذشتہ دنوں انوشکا شرما نے ایک نوجوان کو کچرا پھینکنے پر ڈانٹا تھا ، شوہر ویرات کوہلی کو اس موقع کی ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ،سوشل میڈیا پر اس بات کا بہت چرچا ہوا۔شائقین کو اس بات پر اعتراض ہے کہ انہوں نے اس موقع کی ویڈیو کیوں بنائی۔

جس شخص کو انوشکا نے پلاسٹک کی بوتل پھینکنے پر کھری کھری سنائی تھیں، وہ بالی وڈ کا چائلڈ اسٹار نکلا، جو 90 کی دہائی میں شاہ رخ خان اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ بھی فلم میں کام کر چکا ہے۔

سنی کے نام سے مشہور ارہان سنگھ نے 1996 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم’ ‘انگلش بابو دیسی میم‘میں کام کیا تھا، جبکہ وہ 1995 کی فلم’ ‘راجا‘ اور 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم’ ‘دیکھ بھائی دیکھ‘ میں بھی کام کرچکے ہیںجبکہ 2010 میں ریلیز ہونے والی ’فلم ‘پاٹ شالا‘ میں بھی وہ شاہد کپور کے ساتھ ایک اسکول طالبعلم کے روپ میں نظر آئے تھے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.