Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

سنجے دت کی زندگی کے شرمناک واقعات جنہیں ‘سنجو’ کا حصہ نہیں بنایا گیا

سنجے دت کا شمار بولی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کیریئر کے دوران بے شمار تنازعات کا شکار ہوئے۔ انہوں نے ایک چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر بولی وڈ میں قدم رکھا۔ وہ ماضی کے کامیاب ہیرو سنیل دت اور نرگس کے بیٹے ہیں۔ ان کی زندگی منشیات کے استعمال اور اسلحہ اسمگلنگ جیسے بے شمار تنازعات سے بھری پڑی ہے۔

اس کے علاوہ سنجے دت کے کئی بولی وڈ اداکاراؤں سے تعلقات کے تنازعات بھی خبروں کی زینت بنے، تاہم سنجے دت پر بننے والی راج کمار ہیرانی کی بائیوپک میں ان کی زنگی کے صرف دو پہلوؤں (جو دن انہوں نے جیل میں گزارے اور منشیات کے استعمال) کو ہی شامل کیا گیا ہے۔

سنجے دت کی زندگی کے 4 ایسے بڑے تنازعات ہیں جنہیں ‘سنجو’ میں شامل نہیں کیا گیا۔

ٹینامینم سے تعلقات

جیسا کہ سب ہی جانتے ہیں سنجے دت کے تعلقات متعدد اداکاراؤں سے ساتھ منظر عام پر آئے، ان میں سے ایک اداکارہ ٹینامینم بھی تھیں۔ کہا جاتا ہے ان دونوں کے درمیان دو سال تک تعلقات رہے، اطلاعات کے مطابق سنجے ٹینا سے بہت محبت کرتے تھے اور ایک بار ٹینا کی وجہ سے بولی وڈ کے معروف وِلن گلشن گروور کے ہمراہ رشی کپور کو مارنے کے لئے بھی پہنچ گئے تھے۔

مادھوری کے ساتھ افیئر

سنجے دت اور مادھوری کا افیئر بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے، لیکن اب وہ اس حوالے سے گفتگو کرنے سے گریز ہی کرتے ہیں۔ کچھ وقت قبل یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ سونم کپور فلم ‘سنجو’ میں سنجے دت کی گرل فرینڈ مادھوری کا کردار نبھائیں گی تاہم یہ خبر بے بنیاد ثابت ہوئی۔

ملازمہ پر فائرنگ

سنجے دت کی زندگی کے متنازعہ ترین پہلوؤں میں سے ایک پہلو ملازمہ پر فائرنگ کیا واقعہ بھی ہے۔ ایک مرتبہ سنجے دت کے ہاتھوں اپنے والے کی لائسنس یافتہ بندوق لگ گئی، اس وقت سنجے دت کافی چھوٹے تھے۔ سنجے دت اس بندوق سے ہوا میں فائر کررہے تھے کہ اچانک گولی ان کی ملازمہ کو لگ گئی۔ دت فیملی نے ملازمہ کا علاج کروکر معاملہ وہیں دبا دیا۔ سنجے دت کی زندگی کے اس واقع کو بھی اس فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

متعدد اداکاروں تعلقات میں بگاڑ

بولی وڈ کے منا بھائی کو غصے کا کافی تیز مانا جاتا ہے اسی وجہ سے ان کے متعدد اداکاروں سے تعلقات بھی ٹھیک نہیں رہتے تھے۔ سنجے دت کے گووندا اور سلمان خان سے بھی تعلقات سرد مہری کا شکار ہوئے۔ کسی دور میں گووندا اور سنجے دت کافی اچھے دوست ہوا کرتے تھے تاہم کسی بناء پر دونوں کے تعلقات خراب ہوئے۔

اس کے علاوہ ان کے تعلقات بولی وڈ کے دبنگ خان سے بھی اتار چڑھاؤ کا شکار رہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.