Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

ریس 3 کی کامیاب ریلیز کے بعد ریس 4 بنانے کی تصدیق

بالی ووڈ فلم ریس 3کی کامیاب ریلیز کے بعد ریس 4بنانے کی تصدیق کر دی گئی ہے جس میں دبنگ خان اپنے مداحوں کو پھر سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘ریس3کی کامیابی کے بعد پروڈیسر رامیش تورانی نے ‘ریس4بنانے کی تصدیق کردی ہے جس میں سلمان خان ہی مرکزی کردار ادار کریں گے جبکہ اس سے قبل سلمان خان بھی اپنے ایک انٹرویو میں ریس4 بنانے کا اشارہ دے چکے ہیں ۔

سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’ریس تھری‘نے نہ صرف ریلیز سے قبل کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا تھا بلکہ اپنی ریلیز سے اب تک 6روز کے دوران 142.01کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

واضح رہے ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری اور رامیش تورانی کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جس میں سلمان خان نے مرکزی کردارادا کیا ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ شامل ہیں ۔

فلم ‘ریس تھری 15جون کو عید کے موقع پر دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.