Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

فلم سنجو کا ایک اور گانا ‘روبی روبی’ ریلیز کردیا گیا

بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا تھا اور اب ریلیز کیے گئے فلم کے دوسرے گانے ’روبی روبی’ نے 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔

فلم سنجو کا یہ گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، جسے اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کی شاعری ارشاد کامل نے لکھی ہے۔

فلم کا گانا 80 کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’بڑھیا بڑھیا‘ ریلیز کیا گیا تو جو سنجے دت کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہیں آیا تھا۔


خیال رہے کہ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔

فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکارکے طور پرشرکت کریں گی۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.