اگر ‘ریس 3’ بری فلم ہوتی تو کبھی اچھا بزنس نہ کرتی، بوبی دیول
بولی وڈ اداکار بوبی دیول کا کہنا ہے کہ اگر فلم ‘ریس 3’ بری فلم ہوتی تو یہ باکس آفس پر کبھی اچھا بزنس نہ کرتی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوبی دیول کا کہنا ہے کہ کچھ فلمیں اچھی ہوتی ہیں لیکن بعض اوقات باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کر پاتیں لہذا کسی بھی فلم کی کامیابی اور ناکامی کسی کے ہاتھ نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم بینوں نے مجھ سمیت ‘ریس 3’ کی پوری ٹیم کے کام کو پسند کیا۔
کافی عرصے بعد بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والے اداکار کا مزید کہنا تھا جب ہم بری فلم بناتے ہیں تو تنقید ہم پر اثر انداز ہوتی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ اگر ‘ریس 3’ بری فلم ہوتی تو یہ باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرتی۔
یاد رہے فلم ‘ریس 3’ بھارت میں 15 جون کو ریلیز ہوئی تھی اور منگل تک 130 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے۔ حالانکہ سوشل میڈیا کے ذریعے اس فلم پر مزاحیہ میمز اور طنز کا سلسلہ جاری ہے۔