Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے جلد ہی شادی کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ 

بالی ووڈ میں فنکاروں کی افیئرز اور شادی کی خبریں روزانہ کی بنیاد پر زیرگردش رہتی ہیں اور انوشکا اور سونم کپور جیسی نامور اداکاراؤں کی شادی کئی مہینوں تک خبروں کی زینت بنی رہتی ہے، آج کل انڈسٹری میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی کیمسٹری کا چرچا ہے  اور دونوں کے درمیان بڑھتی قربتیں اور عالیہ بھٹ کا رنبیر کی فیملی کے ساتھ رہنا بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور دونوں ہی شادی سے متعلق مثبت انداز میں جواب دے چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی شادی سے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ’جب میں  نوجوان تھا تو اس بات پر یقین رکھتا تھا کہ میں 27 سال کی عمر میں شادی کروں گا تاکہ 29 یا 30 سال کی عمر تک میرے دو بچے ہوں لیکن زندگی ویسی نہیں گزری جیسی میں نے منصوبہ بندی کررکھی تھی اور اب ایسا سب کچھ باہمی سوچ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے لیکن زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے وہ سب کچھ  قدرتی طور پر ہوتا ہے۔

شادی سے متعلق رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ اب میں شادی شدہ زندگی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور یہی چاہتا ہوں کہ میری اہلیہ ہو، بچے ہوں اور میری اپنی پوری فیملی ہو اور اُمید ہے میں جلد ہی ایسا کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

واضح رہے رنبیر کپور ان دنوں عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کی فلم ’سنجو‘ 29 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.