کپل شرما کو وزن بڑھنے کے باعث پہچاننا مشکل
کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے وزن میں اضافہ کیا ہے اور موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔
کپل شرما گزشتہ روز کئی ہفتوں بعد ممبئی واپس آئے اور انہیں دیکھ کر میڈیا سمیت ان کے تمام مداح دنگ رہ گئے کیونکہ ایئرپورٹ پر لی گئی نئی تصاویر میں کپل شرما وزن بڑھنے کے باعث کافی موٹے نظر آرہے ہیں ۔
کپل شرما ممبئی واپسی سے قبل اپنے مداحوں کو اپنے بڑھے ہوئے وزن کے بارے میں آگاہ کرچکے تھے، ایک مداح نے ان سے سوال پوچھاتھا کہ آپ اب بھی جم جاکر ورزش کررہے ہیں یا موٹے ہوگئے ہیں جس پر کپل نے جواب دیاتھا کہ وہ موٹے ہوگئے ہیں، لیکن جلد ہی وزن کم کرلیں گے۔
تاہم ان کے چاہنے والوں کو یقین نہیں تھا کہ کپل اپنے وزن میں اتنا زیادہ اضافہ کرلیں گے۔
Mota.. but will reduce
— KAPIL (@KapilSharmaK9) June 7, 2018
واضح رہے کہ کپل شرما کاکیریئرگزشتہ برس اپنے دوست اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث مشکلات کا شکار ہوگیا تھا جس کے باعث کپل ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے ایک نئی شروعات کرتے ہوئے نئے شو ’دی کپل شرما شو‘کا آغاز کیاتھا لیکن بد قسمتی سے وہ بھی بند ہوگیا تھااور اس کے بعد سے وہ جو بھی پراجیکٹ شروع کررہے ہیں اسے ناکامی کاسامنا کرنا پڑرہاہے یہی وجہ تھی کہ کپل کچھ دنوں کے لیے ممبئی سے باہر چلے گئے تھےاوراب تقریباً دوماہ بعد ان کی واپسی ہوئی ہے۔