Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بالی وڈ کے سلطان سلمان خان گوگل پر بدترین اداکار

بالی وڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو گوگل سرچ انجن نے بدترین اداکار قرار دے دیا جس پر سلو میاں کے پرستار آگ بگولہ ہوگئے۔

بھارتی نیوز سائٹ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک صارف نے گوگل سرچ انجن پر ’ورسٹ بالی وڈ ایکٹر‘ یعنی بالی وڈ کا بدترین اداکار لکھا تو گوگل نے سلمان خان اور ان کی پروفائل نمایاں کی۔

گوگل کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سلو میاں کے پرستار ٹوئٹر پر بھڑک اٹھے اور لکھا کہ یہ ان کے لیے حیرانی کی بات ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ کو فلم بینوں کی جانب سے منفی رد عمل کا سامنا ہے لیکن پھر بھی فلم عید کے پہلے ہی ہفتے میں  100 کروڑ  کلب میں شامل ہوچکی ہے۔

فلم میں سلمان خان کے مدمقابل  انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.