Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

بھارتی فلمی اداکاراؤں کا جسم فروشی اسکینڈل بے نقاب

بھارت میں تیلگو فلموں میں کام کرنے والی خواتین کو امریکا میں جسم فروشی کے لیے استعمال کیے جانے کا اسکینڈل سامنے آگیا جس کے بعد امریکا میں مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیلگو فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار ادا کرنے والی اداکاراوں کو مختلف کانفرنسوں اور ثقافتی پروگراموں کے بہانے امریکا بلا کر جسم فروشی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

شکاگو میں پولیس نے ایسا ہی ایک گروہ چلانے کے الزام میں تیلگو فلموں کے ایک پروڈیوسر اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف فرد جرم بھی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلموں میں کام دلانے اور اضافی آمدن کے لیے ایکٹرسوں کو امریکا بھیجا جاتا تھا اور انہیں 2 سے 3 لاکھ روپے تک دیے جاتے تھے جس کا دارو مدار اداکارہ کی مقبولیت پر ہوتا ہے۔

تیلگو فلموں کی اداکارہ سری ریڈی نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں بھی امریکا میں جسم فروشی کے لیے پیش کش کی گئی تھی، جبکہ فلموں میں کام دلانے کے عوض بھی ایکٹرسوں کو امریکا میں جسم فروشی پر مجبور کیا جاتا ہے۔

سری کا کہنا تھا کہ جسم فروشی کا دھندا کرنے والے گروہ نے حیدرآباد میں اپنے نمائندے بھی رکھے ہوئے ہیں جو مختلف ایکٹرسوں سے رابطے کرتے رہتے ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.