سلمان خان کی ‘ریس 3’ نے عید پر ساری عیدی لوٹ لی
بولی وڈ کے دبنگ خان کا فلم میں ہونا ہی اس فلم کی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے، اب آپ عید پر ریلیز ہونے والی فلم ‘ریس 3’ کی ہی مثال لے لیجیئے۔ اس فلم نے محض تین روز میں 100 کروڑ سے زائد بھارتی روپے بٹور کر عید کی کمائی کے تمام ریکارڈز اپنے نام کرلئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی ‘ریس 3’ نے پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے ہتھیا کر تمام مقابل فلموں کو مات دی، دوسرے روز 38 کروڑ 14 لاکھ کا بزنس کیا جبکہ تیسرے روز 39 کروڑ 16 لاکھ کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 106 کروڑ 47 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔
فلم کے ابتدائی ایام کی کامیابی نے ‘بجرنگی بھائی جان’، ‘سلطان’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ کو بھی پیچھے چھوڑ کر نئے ریکارڈز قائم کردیئے۔ یہ سلّو میاں کی چوتھی فلم ہے جس نے 3 دنوں میں ہنڈریڈ کروڑ کلب میں جگہ بنائی۔
And #Race3 scores a CENTURY… Crosses ? cr… Fourth Salman starrer to collect ₹ 100 cr mark in *3 days* [#BajrangiBhaijaan, #Sultan, #TigerZindaHai]… Fri 29.17 cr, Sat 38.14 cr, Sun 39.16 cr. Total: ₹ 106.47 cr. India biz.
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 18, 2018
یاد رہے فلم میں سلمان خان کے مدمقابل انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈز اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار ادا کیا جبکہ اس فلم کی ہدایتکاری ریمو ڈیسوزا نے سرانجام دی۔