سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی
بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔
عید اور سلمان خان کا تعلق بالی وڈ میں کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اور عید پر ان کی فلمیں کئی سالوں سے ریلیز ہورہی ہیں۔
اس سال بھی عید پر سلمان خان کی ’ریس 3‘ ریلیز ہوئی ہے جس نے کمائی کے پہلے روز سے ہی ریکارڈ توڑ بزنس شروع کردیا ہے۔
TOP 5 – 2018
Opening Day biz…
1. #Race3 ₹ 29.17 cr
2. #Baaghi2 ₹ 25.10 cr
3. #Padmaavat ₹ 19 cr
[Thu release; incl Wed previews ₹ 24 cr]
4. #VeereDiWedding ₹ 10.70 cr
5. #PadMan ₹ 10.26 cr
India biz.
[Hollywood films not included]— taran adarsh (@taran_adarsh) June 16, 2018
فلم پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرکے رواں سال کی پہلے روز کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دوسرے روز بھی 38 کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔
سلو میاں کی ’ریس 3‘ کی ریکارڈ کمائی کے بعد فلم تیسرے روز 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی 13 ویں فلم ہوگی۔
یاد رہے کہ سلمان خان کے مدمقابل ’ریس 3‘ میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔