فلم ’یملا پگلا دیوانہ تھری‘ کا ٹیزر جاری
دھرمندرا فیملی کی ایکشن سے بھرپور کامیڈی فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دھرمند اور اُن کے بیٹوں کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسرے سیکوئل نے بھی کامیابی کا تسلسل بررقرار رکھتے ہوئے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا یہی وجہ ہے کہ اسی مقبولیت کے پیش ںظر فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمندر فیملی کی فلم کا تیسرا سیکوئل ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا جب کہ فلم کے تیسرے سیکوئل کو منفرد اور دلچسپ بنانے کے لئے بالی ووڈ سلطان سلمان خان بھی اپنی دبنگ انٹری کا جادو جگا رہے ہیں جوکہ اس فلم کو چارچاند لگانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سناکشی سنہا نے بھی اپنی اور سلمان خان کی فلم میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’میری فلم کے خصوصی گیت میں شرکت کر رہی ہوں جس میں سلمان خان ،ریکھا جی بھی ہیں۔
Main hoon Yamla! Leke aa rahe hai bohot sara ENTERTAINMENT #YPDPhirSe ke saath! @iamsunnydeol @thedeol @kriti_official @saregamaglobal @PenMovies pic.twitter.com/42h7FX3jN1
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) June 13, 2018
بالی ووڈ لیجنڈ دھمرندر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا کہ میں ہوں یملا اور لیکر آرہے ہیں بہت سارا انٹرٹینمنٹ۔
Main hoon Pagla, naam toh suna hoga 😉 Triple dose of ENTERTAINMENT begins today with #YPDPhirSe! @aapkadharam @saregamaglobal @PenMovies @thedeol pic.twitter.com/wbxwT301Gy
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) June 13, 2018
بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں ہوں پگلا،نام تو سنا ہوگا،انٹر ٹینمنٹ کا تیسرا سیکوئل آج سے شروع ہو رہا ہے۔
Mein hun Deewana… mujhe kuch naa samjhaana … aa raha hun kal @aapkadharam aur @iamsunnydeol ke saath #YPDPhirSe mere yaar with @kriti_official @saregamaglobal and @PenMovies pic.twitter.com/hrjCwP2WXy
— Bobby Deol (@thedeol) June 13, 2018
والد اور بھائی کی ٹوئٹ کے بعد بوبی دیول بھی پیچھے نہ رہے اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’میں ہوں دیوانہ لیکن مجھے کچھ نہیں سمجھنا۔
واضح رہے کہ نواتیات سنگھ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ میں دھرمندر،سنی دیول اور بوبی دیول مرکزی کردار میں ںظر آئیں گے جب کہ فلم 15 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔