Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’سنجو‘ میں رنبیر کی اداکاری پر سنجے کا ردعمل

بالی ووڈاسٹار سنجے دت کی بائیوپک فلم ’سنجو‘میں رنبیر کپور سنجے دت کا کردار ادا کررہے ہیں، حال ہی میں فلم کا ٹریلربھی ریلیز کردیا گیا ہے،جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے، ٹریلر میں دکھائے گئے کئی مناظر میں رنبیر کپور بالکل سنجے دت نظر آرہے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق فلم میں رنبیر کپور کی اداکاری سے متعلق جب سنجے دت سے پوچھا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ وہ عمدہ کام کررہے ہیں،فلم کے سیٹ پر انہوں نے جو کچھ دیکھا وہ واقعی شاندار ہے۔

رنبیرکپور کو مشورہ دینےکے بارے میں سنجے دت کا کہنا تھا کہ اُن کے لئے کوئی مشورہ نہیں صرف نیک خواہشات ہیں اور میں فلم کا منتظر ہوں۔

راجکمار ہیرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’سنجو‘ 29 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.