Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

’عالیہ ذاتی زندگی میں کیا کرتی ہے یہ اس کا مسئلہ ہے‘

بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے افیئر کی چرچا آج کل خبروں میں سب سے زیادہ ہے اور اب عالیہ بھٹ کی بہن پوجا بھٹ نے اس سلسلے میں اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

پوجا بھٹ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کبھی بھی کوئی بات بولنے سے خوفزدہ نہیں ہوتیں، اور ایسا ہی انہوں نے عالیہ اور رنبیر کے رشتے پر ہونے والے سوال پر کیا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران جب پوجا بھٹ سے عالیہ اور رنبیر کے افیئر پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’اس کا جواب آپ کو عالیہ سے پوچھنا ہوگا، آپ مجھ سے میری ذاتی زندگی پر سوال کرسکتے ہیں، لیکن آپ مجھ سے میری بہن کی زندگی کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے‘۔

پوجا بھٹ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ وہ اس طرح کی خبروں پر کیا سوچتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’جیسے میں اپنے متعلق سامنے والی افواہوں کو ہینڈل کرتی ہوں، یہ مجھے پریشان نہیں کرتی، ہمیں چاہیے ہم عالیہ کو اس کی زندگی انجوائے کرنے دیں، کیوں کہ وہ بھارت کو محظوظ کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کررہی ہے‘۔

خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اس وقت فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

اطلاعات تھیں کہ فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات استوار ہوئے، تاہم دونوں اداکاروں نے ایسی خبروں پر خاموشی اختیار کیے رکھی تھی۔

البتہ رنبیر کپور نے طویل عرصے بعد خاموشی توڑتے ہوئے عالیہ بھٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے انہیں نئی محبت قرار دیا تھا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ان کے اور عالیہ بھٹ کے درمیان تعلقات ابھی نئے ہیں اور وہ اس حوالے سے مزید بات نہیں کرنا چاہتے، تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کے تعلقات قائم ہوئے ہیں۔

پروڈیوسر کرن جوہر کی اس فلم ’براہمسترا‘ کی ہدایات ایان مکھرجی دے رہے ہیں، جب کہ پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور فلم میں رومانس کرتے نظر آئیں گے۔

ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومتی اس فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن اور مونی راؤ بھی شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ سے تعلقات سے قبل رنبیر کپور کے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور بعد ازاں کترینہ کیف سے بھی تعلقات رہے۔

اسی طرح عالیہ بھٹ کے بھی رنبیر کپور سے قبل سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات تھے۔ 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.