ٹریلرریلیزکے بعد ہی جھانوی کپورناکام اداکارہ ثابت
آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو شائقین نے جذبات سے عاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھانوی کو اداکاری کرنی ہی نہیں آتی۔
گزشتہ روزبالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوراوراداکارشاہد کپورکے چھوٹے بھائی ایشان کھترکی فلم ’دھڑک‘ کا ٹریلر ریلیزکیا گیا۔ سری دیوی کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی بیٹی کی فلم کا شدت سے انتظارتھا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپورفلم انڈسٹری میں اپنی ماں کا خلا پُرکرنے میں شاید ہی کامیاب ہوسکے کیونکہ سری دیوی بالی ووڈ کی سپراسٹار تھیں جن کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود تھے۔
ٹریلرریلیزکے بعد ہی جھانوی کپورناکام اداکارہ ثابت

سوشل میڈیا صارفین نے ایشان کھتر کوبہترین اداکار اور جھانوی کو جذبات سے عاری اداکارہ قراردیا فوٹو:فائل
ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو شائقین نے جذبات سے عاری اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جھانوی کو اداکاری کرنی ہی نہیں آتی۔
گزشتہ روزبالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپوراوراداکارشاہد کپورکے چھوٹے بھائی ایشان کھترکی فلم ’دھڑک‘ کا ٹریلر ریلیزکیا گیا۔ سری دیوی کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی بیٹی کی فلم کا شدت سے انتظارتھا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپورفلم انڈسٹری میں اپنی ماں کا خلا پُرکرنے میں شاید ہی کامیاب ہوسکے کیونکہ سری دیوی بالی ووڈ کی سپراسٹار تھیں جن کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود تھے۔
تاہم طویل انتظار کے بعد گزشتہ روز جھانوی کپور کی پہلی فلم’دھڑک‘ کا ٹریلر ریلیزکیا گیا۔ فلم مقبول مراٹھی فلم ’سیرات‘ کا آفیشل ری میک ہے جس میں جھانوی کپورمراٹھی بولتی نظرآئیں گی۔ فلم کی کہانی روایتی محبت کی کہانی ہے جس میں ہیروئن کا تعلق ایک امیرخاندان سے ہے جب کہ ہیروغریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اوردونوں اپنی محبت کو پانے کے لیے گھرسے بھاگ جاتے ہیں تاہم بعد میں دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان دونوں کا فیصلہ غلط تھا۔ تقریباً 3 منٹ کے ٹریلر میں پوری کہانی بیان کردی گئی ہے۔
ایک اور صارف نے طنزیہ اندازمیں فلم کی پوری کہانی بتاتے ہوئے لکھا امیر لڑکی اورغریب لڑکے میں محبت ہوجاتی ہے بعد ازاں لڑکی کے گھر والے لڑکے پر تشدد کرتے ہیں اورآخرمیں دونوں ہنسی خوشی رہنے لگتے ہیں، کرن جوہر کیا آپ کو اس سے زیادہ تازہ کہانی نہیں ملی فلم بنانے کے لیے؟
کچھ لوگوں نے فلم کے ہیرو ایشان کھترکی اداکاری کو بہترین قراردیتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلر میں صرف ایشان کھتربہت اچھے نظر آئے باقی کچھ اچھا نہیں تھا۔
ایک اور صارف نے کہا فلم کا ٹریلردیکھنے سے قبل مجھے لگتا تھا کہ کنگنا رناوت نے اقربا پروری کولے کرکرن جوہرکو جوکچھ کہا وہ غلط تھا لیکن اب احساس ہوا کنگنارناوت نہیں بلکہ کرن جوہرغلط تھے۔
ٹریلرمیں ایشان کھتر کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے وہ اپنے کردار میں مکمل طور پرڈھل گئے ہیں۔ ہدایت کارششانک کھیتن کی زیر ہدایت بننے والی فلم ’دھڑک‘ کو کرن جوہر نے پروڈیوس کیا ہے، فلم 20 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔