Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

دپیکا معاوضہ بڑھا کر کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھیں

بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد کام کے معاوضے میں اضافہ کرکے کئی فلموں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

دپیکا پڈوکون کا شمار بالی وڈ کی سب سے مہنگی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

دپیکا نے فلمی کیریئر میں اب تک کئی مختلف کردار کیے ہیں جس کے باعث وہ فلمی دنیا میں ہدایت کاروں کی پہلی پسند ہیں یہی وجہ ہے کہ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوت‘ میں اداکارہ کو رنویر سنگھ اور شاہد کپور سے زیادہ معاوضہ دیا تھا۔

فلم ’پدماوت‘ کی کامیابی کے بعد دپیکا پڈوکون نے بھی معاوضے میں اضافہ کردیا تھا جس کے بعد سے اب ان کے پاس ایک ہی فلم ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون کو کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز نے فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی ہے لیکن اداکارہ کی جانب سے معاوضے میں اضافے کے باعث سب نے ہاتھ پیچھے اٹھا لیے ہیں۔

ہدایت کار کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن نے بھی اداکارہ کو بھاری معاوضے دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ فلم نگری کے کئی فلمساز دپیکا کے معاوضہ بڑھانے پر ناخوش ہیں اور اس کی ذمہ داری سنجے لیلا بھنسالی پر ڈال دی ہے۔

دپیکا پڈوکون اس وقت صرف عرفان خان کے مدمقابل فلم ’سپنا دیدی‘ سائن کی ہے لیکن اس کی شوٹنگ بھی عرفان کی بیماری کے باعث ملتوی کردی گئی ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.