Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

جیکولین فرنانڈز کی ایک آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی

سری لنکن نژاد بھارتی بولی وڈ اداکارہ جیکولن فرنانڈز کی آنکھ مستقل طور پر خراب ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکولین آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ‘ریس 3’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

جیکولین نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں وہ فلم کی شوٹنگ کے دوران  ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی آنکھ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور پر ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔ جیکولین کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے، جو اب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.