Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

انوپم کھیر کے نام لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

بھارت کے نامور ایوارڈ شو آئیفا میں اس سال معروف بولی وڈ اداکار انوپم کھیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئیفا ایوارڈز رواں ماہ 24 جون کو بینکاک میں منعقد ہونے جارہے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس ایوارڈ کو ملنے کی خوشی بیان کرتے ہوئے انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ ’میں آئیفا کا شکر گزار ہوں جس نے سینما میں کی گئی میری محنت کو سراہا، میں خوش قسمت ہوں جو اس فلم انڈسٹری کا حصہ بنا، مجھے یہاں سے ہمیشہ پیار ملا ہے‘۔

اداکار نے مزید کہا کہ ’سینما میں گزارے ان 34 سالوں میں، میں نے بہت سے بہترین سفر طے کیے، جب میرے جیسے اداکاروں کو اس عمر میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جاتا تو میں سوچتا ہوں کہ مزید 34 سال بھارتی اور انٹرنیشنل سینما میں کام کرنے کی کوشش کروں اور نئی چیزیں ڈھونڈوں، مجھے خوشی ہے کہ آئیفا نے مجھے اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایسے ہر ایوارڈ کے ساتھ آپ کے اوپر ایک ذمہ داری بھی بڑھ جاتی ہے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اپنی انڈسٹری میں رہ کر پوری ذمہ داری سے کام کروں گا‘۔

63 سالہ انوپم کھیر اپنے کیریئر میں 500 سے زائد فلموں کا حصہ بن چکے ہیں۔

آئیفا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے قبل انوپم کھیر کو بھارت میں دو نیشنل ایوارڈ اور 8 فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا جاچکا ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.