فلم ’پدماوت‘ شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب
بالی ووڈ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوت‘ کو 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے منتخب کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ فلم کے 21ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے لئے باقاعدہ انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ابھی بھی فلم کے لئے پسندیدگی جاری ہے ۔

فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور شاہد کپور بھی شامل ہیں۔