Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا پہلا گانا جاری

بالی ووڈ ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ کا پہلا گیت’ میں بڑھیا تو بھی بڑھیا‘ جاری کردیا گیا۔

بالی ووڈ میں ان دنوں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے چرچے ہیں کیوں کہ گزشتہ ماہ نامور اداکار سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ کا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی طرح ہو بہو انداز میں بہت خوبصورتی کے ساتھ نظرآئے تھے اس کے بعد فلم کا ٹیزر اور ٹریلر بھی جاری کیا گیا جوکہ فلمی حلقوں اور سنجے دت کے چاہنے والوں کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا تاہم فلم میں مزید جستجو برپا کرنے کے لیے فلم کا گیت بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ میں ساتھی اداکارہ کا کردار ادا کرنے والی سونم کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں ابھی رنبیر کا بڑھیا گیت سن رہی ہوں جس میں رنبیر اور میں نے ایک ساتھ مل کر 80 کی دہائی کے رومانس کو لانے کی کوشش کی ہے۔


فلم ’سنجو‘ کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ جاری کردہ ویڈیو میں رنبیر کپور کو خاتون کی آواز میں گیت پر لب ہلاتے بھی دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں رنبیر کے ہمراہ منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما اور دیا مرزا مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.