’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟
بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم کے ٹریلر میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی پرمبنی فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین نظرآرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں راج کمارہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجوکو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے پرستارسمیت سنجے دت اوررنبیرکپورکے مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔ فلم کے لیے اداکاررنبیرکپورنے بے انتہا محںت کی ہے جو فلم کے ٹریلرمیں صاف نظرآرہی ہے تاہم فلم میں فنکاروں نے اپنے اپنے کردارادا کرنے کے لیے اچھا خاصا معاوضہ بھی وصول کیا ہے۔
سنجے دت کا مرکزی کردارادا کرنے والے رنبیرکپورنے اپنے کردارکے لیے 25 کروڑکا معاوضہ وصول کیا ہے جو بالی ووڈ نگری میں اچھا معاوضہ
سنجے دت کے باپ سنیل دت کا کردارادا کرنے والے پاریش راول نے اپنے کردارکے لیے 2 سے 3 کروڑکا معاوضہ وصول کیا۔