Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شاہد کپور کے فلم انڈسٹری میں15سال مکمل

بالی ووڈاداکار شاہد کپور کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں15سال مکمل ہو گئے۔

شاہد کپور نے اپنے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں15سال مکمل ہونے کے موقع کہا کہ جب میں نے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھا تومیں اداکار کے معنی سے واقف نہیں تھا لیکن اب میں اپنے استحقاق اور اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہوں ۔

شاہد کپور نےکیریئر کا آغاز فلم عشق وشق سے کیا جو کافی پرہٹ ثابت ہوئی جبکہ وِواہ، جب وی میٹ، قسمت کنکشن،   شاہد کی کامیاب فلمیں ہیں۔

حال ہی میں ریلیز ہوئی شاہد کپور کی فلم پدماوت سپر ہٹ ثابت ہوئی ۔

انہوں نے فلم ’پدماوت‘ میں رانی پدماوتی کے شوہر راجہ راول رتن سنگھ راجپوت کا کردار ادا کیا جسے نہ صرف مداحوں بلکہ نامور فلمسازوں کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

شاہد کپو کا کہنا تھا کہ ان 15سالوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے اور میں اپنے شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرے کام کو سراہا۔

شاہد کپور ان دنوں ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی میںمصروف ہیں،اس کے علاوہ وہ تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ری میک میں بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.