Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

شادی کی سالگرہ پر بونی کپورسری دیوی کو یاد کرکے اداس

معروف فلم ساز بونی کپور نے اپنی شادی کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر انجہانی اداکارہ سری دیوی کے نام محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 

چند ماہ قبل اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا فانی سے کوچ کرجانے والی بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یقینی طور پر ایک بڑا دھچکا تھا جس نے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا۔ سری دیوی ہر تہوار اور تقریبات کو ذوق و شوق سے مناتی تھی اور اپنی شادی کی سالگرہ کو ہر سال یادگار بناتی تھیں تاہم اس سال بونی کپور نے شادی کی سالگرہ پر آنجہانی ادکارہ سری دیوی کی یاد میں ایک ویڈیو جاری کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم ساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ و بالی ووڈ انجہانی ادکارہ سری دیوی کو 22 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری دیوی کے ساتھ بیتائے لمحات کی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی محبت بھرا پیغام بھی دیا۔


بونی کپور نے سرری دیوی کے نام پیغام میں کہا کہ آج ہماری 22 ویں شادی کی سالگرہ ہے جب کہ میری اہلیہ ،محبت کا عہد، ہنسی اور حسین لمحات آج بھی میرے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بال بالی ووڈ انجہانی اداکارہ سری دیوی کچھ ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.