سوناکشی سنہا 31 برس کی ہوگئیں، سالگرہ فیملی کے ساتھ منائی
بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی 31 برس کی ہوگئیں، وہ 2 جون 1987 کو پیدا ہوئیں۔ اداکارہ نے سالگرہ فیملی کے ساتھ ہی منائی۔
سوناکشی سنہا ماضی کے کامیاب اداکار شتروگھن سنہا کی بیٹی ہیں، بولی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل اور اپنے کیریئر کے اوائل میں وہ اچھی خاصی موٹی تھیں۔ تاہم انہوں نے اداکاری کے لئے خود کو مکمل فٹ کیا اور اپنے والد کی طرح اس شعبے میں دھوم مچادی۔
سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی فلم ‘دبنگ’ سوپر ڈوپر ہِٹ رہی۔ اس فلم کے کئی ایسے ڈائیلاگز ہیں جو عوام میں خاصے مقبول ہوئے تاہم ایک ڈائیلاگ نے ‘صاحب مار سے نہیں پیار سے ڈر لگتا ہے’ نے عوام الناس میں خوب پذیرائی حاصل کی۔
سوناکشی اب تک کئی فلموں میں اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، ان فلموں میں ‘دبنگ’، ‘آر راج کمار’، ‘راؤڈی راتھوڑ’ اور ‘نور’جیسی فلمیں شامل ہیں۔