Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

پریانکا چوپڑا کو سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ مل گیا

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی ہے ۔ انہیں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ ایوارڈ ہدایت کار مہیش بھٹ سے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ان کی والدہ مدھو چوپڑا نے وصول کیا۔

ایوارڈ ملنے کے بعد پریانکا چوپڑا نے اپنے ویڈیو پیغام میں ایوارڈ کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھاڑکھنڈ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں سری دیوی ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.