Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

کروڑوں میں کھیلنے والے سلمان خان اپنے دوست کے مقروض

سلمان خان کا شماربالی ووڈ کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ کئی برسوں سے اپنے بچپن کے دوست کے مقروض ہیں اور وہ یہ قرض لوٹابھی نہیں رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان جہاں بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکارہیں وہیں وہ نئے چہروں کو متعارف کرانے کے حوالے سے بھی سب سے آگے ہیں، چند روزقبل سلمان خان نے ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کشمیر کے موضوع پر ایک فلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار ظہیر اقبال ادا کریں گے۔

سلمان خان نے اپنے ساتھ ظہیر اقبال کی بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے اتنی جلدی بڑے کیسے ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ انہیں نصیحت بھی کی کہ ’’زندگی میں احترام اور وفاداری ہی سب سے بڑی چیزیں ہیں۔ جن سے تم پیارکرتے ہو اورجو تم سے پیار کرتے ہیں ، ان کا ہمیشہ احترام کرنا اور ان سے ہمیشہ وفادار رہنا‘‘

اپنی ایک اور ٹوئٹرمیں سلمان خان نے ظہیر اقبال کے والد اقبال کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور اس کے ساتھ کہا ہے کہ بچپن میں یہ شخص میرا بینک تھا۔ مجھے اب بھی اسے 2011 روپے دینے ہیں۔ خدا کا شکر ہے کہ نا تو میں نے اسے لوٹائے اورنا ہی اس نے کبھی اس پر مجھ سے سود مانگا۔

 

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.