کرینہ کے بیٹے تیمور کے گرنے پر پرستار ناراض
سیف اور کرینہ کے لاڈلے تیمور پلے اسکول جاتے ہوئے زمین پر کیا گرے مداحوں نے سوشل میڈیا پر تیمور کی ’آیا‘ پر شدید تنقید کی اور کرینہ کیلئے مشوروں کی لائن لگا دی۔
ننھے تیمور نے پلے اسکول جانا شروع کر دیا اور سوشل میڈیا پر آئے دن ان کے اسکول جاتے ہوئے تصویریں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ تصویر کے ساتھ ساتھ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں تیمور اسکول جاتے ہوئے زمین پر گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں تیمور اپنی ’آیا‘ اور ماں کرینہ کے ساتھ پلے اسکول میں جاتے نظر آ رہے ہیں۔تیمور ’آیا‘ کی گود میں تھا کہ اس کے بعد وہ اسے گود سے نیچے اتارتی ہیں اور اسکول میں داخل ہوتی ہیں کہ اچانک ڈیڑھ سال کا تیمور اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور نیچے گر جاتا ہے۔
تیمور کو گرتا دیکھ سوشل میڈیا پر ننھے تیمورکے مداح سخت ناراض ہو ئے اور’آیا‘کی کلاس لے ڈالی۔ایک مداح نے لکھا کہ ’میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ تیمور کی ’آیا‘ بہت سخت ہیں ، جس طرح سے وہ تیمور جو ہینڈل کرتی ہیں مجھے اچھا نہیں لگتا۔امید ہے کہ وہ اپنے طریقے میں بہتری لائیں گی۔‘
ایک اور مداح نے کرینہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ـ’میرے خیال میں تیمور کی ’آیا‘ کو ٹریننگ کی ضرورت ہے۔‘ایک اور مداح نے لکھاکہ ’غلطی صرف آیا کی ہی نہیں ہے، تیمور کی ممی کرینہ بھی وہیں موجود تھیں۔‘
ایک اور دلچسپ کمنٹ یہ بھی تھا کہ ’تیمور کی آیاانہیں لے کر تھوڑی سست ہیں۔‘