Daily Bollywood News
Your Daily Dose of Bollywood

تاپسی پانو کا نواز الدین صدیقی کے ہمراہ کام کرنے سے انکار

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ تاپسی پانو نے کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہن کی کرائم تھریلر میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنی تریہن اس کرائم تھریلر میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ ایک بہترین مرکزی اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے تاپسی پانو سے بھی رابطہ کیا لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

کاسٹنگ ڈائریکٹر ہنی تریہن فلم ‘رئیس’ اور ‘تلوار’ کے بعد ایک اور کرائم تھریلر فلم بنارہے ہیں جس میں نواز الدین صدیقی نے اپنی متاثر کن اداکاری کی بدولت مرکزی کردار حاصل کرلیا ہے تاہم جب مرکزی اداکارہ کے لئے تاپسی پانو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے تاپسی پانو آنے والے دنوں میں ‘ملک’، ‘سورما’ اور ‘من مرضیاں’ جیسی فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔

Source source
Leave A Reply

Your email address will not be published.